29 ستمبر 2025 - 17:10
قم المقدس میں  شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی‌الدین کی پہلی برسی کی مناسبت سے  مجلسِ عزا 1 اکتوبر بروز بدھ کی شب منعقد ہوگی

شہیدانِ مقاومت سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی‌الدین کی برسی کے موقع پر بدھ کی شب حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں مجلسِ عزا منعقد کی جائے گی، جس میں مراجع عظام، علمی و حوزوی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی‌الدین کی برسی کی مناسبت سے مجلسِ عزا بدھ کی شب 1 اکتوبر 2025 کو حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں منعقد ہوگی۔

اس موقع پر محورِ مقاومت کے رہنماؤں، بالخصوص شہیدانِ مقاومت کی یاد میں منعقد ہونے والی اس مجلس میں مراجع عظام، حوزوی و علمی شخصیات، بین الاقوامی اداروں کے نمائندے، شہداء کے اہل خانہ اور قم کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

یہ مجلس بدھ کی شب، نمازِ مغرب و عشاء کے بعد شبستان امام خمینیؒ میں منعقد ہوگی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha